کراچی (اسد ابن حسن) کینیڈا نے اپنی نئی وذیٹر ویزا پالیسی پر رواں ماہ سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور ان کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ ان کیٹگریز کا اطلاق وزیٹر، شارٹ ٹرم اسٹوڈنٹ ویزا، بزنس ویزا اور یہاں تک کہ ٹرانزٹ ویزا کے حامل افراد پر بھی ہوگا۔ کینیڈا میں لینڈ کرنے کے خواہشمند افراد کو وزٹ ویزا (ٹی آر وی) یا الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن (ای ٹی اے) کے بارے میں معلومات حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مذکور فیصلے کا اطلاق سیاحتی اور فیملی سے ملاقاتی ویزے پر بھی ہوگا۔ امیگریشن حکام پر منحصر ہوگا کہ وہ کتنے دن کا ویزہ جاری کرتے ہیں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا۔