بہاول پور میں سنگدل باپ نےدوسری بیوی کو منانے کےلیےاپنےتین کمسن بچوں کوگلا دبا کر قتل کردیا اور خود کیڑے مار دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
تھانہ صدر پولیس کے مطابق قائد اعظم کالونی کے رہائشی فاروق نے 9 سالہ بیٹےعدیل،4 سالہ بیٹی زونیرا اور6 سالہ بیٹی زہرا کوگلےمیں پھندا ڈال کرقتل کردیااورخود جراثیم کش دوائی پی کربےہوش ہوگیا ۔
ملزم کوفوری طور پربہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہوش آنےپرملزم کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی انتقال کرچکی ہےاوردوسری بیوی ان بچوں کےساتھ رہنے کو تیار نہیں تھی۔
پولیس نے ملزم فاروق کو بہاول وکٹوریہ اسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں گرفتارکرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔