• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ایف 55، اپ گریڈیٹ ایف 22 اپنی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرینگے: امریکی صدر

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ایف 55 اور اپ گریڈٹ ایف 22 اپنی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کریں گے۔ 

قطر میں امریکا کی بڑی کاروباری شخصیات سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ ایف -22 اس وقت دنیا کا خوبصورت ترین لڑاکا طیارہ ہے، اور ہم اس کے مزید بہتر بنا کر ایف -22 سپر بنانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بوئنگ اور جنر ل الیکٹرک ایرواسپیس سمیت بڑی امریکی کمپنیوں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران مسقتبل کی امریکی فضائی قوت میں نئی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم دوہرے انجن کے حامل ایف-55 لڑاکا طیارے بنارہے ہیں، جبکہ ایک اور امریکی کمپنی  لاک ہیڈ مارٹن سے ایف-22 ریپٹر کو ایف -22 سپر پر اپر گریڈ کر وارہے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا ہے کہ ایف -55 بیڑے میں شامل ایف 35 کا نیا ورژن ہے، انہوں نے مزید بتایا ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن بہترین قیمت پر بہترین طیارے کی بات کرتی نظر آرہی ہے۔

انہوں کہا ہے کہ اگر ہم کسی چیز کی زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں تو ہمیں اس کے عوض بہتر چیز بھی ملنی چاہیے۔

انہوں نے فضائی برتری کے لیے ایف-47 طیارے کا معاہدہ بوئنگ کمپنی کو دینے کے حوالے سے گفتگو کو نیا زاویہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ موجودہ ایف-22 سے تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں لاک ہیڈ کمپنی کے طیارے ایف-22 ریپٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایف-22 اس وقت دنیا کاخوبصورت ترین لڑاکا طیارہ ہے، اور ہم اس کے مزید بہتر بنا کر ایف-22 سپر بنا نا چاہتے ہیں اور یہ ہم بہت جلد کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ایف-47 طیاروں کی تیاری کا معاہدہ لاک ہیڈ مارٹن کے بجائے بوئنگ کے ساتھ کیا گیا تھا جو مستقبل میں ایف-22 کی جگہ لیں  گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید