• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت محسود کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست مسترد

لیاقت محسود— فائل فوٹو
لیاقت محسود— فائل فوٹو

کراچی کی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔

سٹی کورٹ کراچی میں صدر ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیاقت محسود کے بیان سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق 10 اپریل کو نامعلوم افراد نے دو ڈمپرز کو نذر آتش کیا، اس کا مقدمہ درج اور زیر تفتیش ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 2 فریقین کے درمیان سیاسی یا سول نوعیت کا تنازع ہے، ایسے تنازعات میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید