• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کیلئے اعلی ترین معیار کے ”تیل کا قطرہ“، امریکی صدر کا شکوہ

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ابوظبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ’اعلیٰ ترین معیار کا تیل‘ تحفے میں پیش کیا، لیکن یہ تحفہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات سے کافی کم نکلا۔

یوں تو ابوظبی تیل کی دولت سے مالا مال خطہ ہے۔ البتہ جب اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلیٰ ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی (بوتل) دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے، لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا، یہ مجھے خوش نہیں کرتا۔

اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر، جو ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے سربراہ ہیں، نے ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے، جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں ابوظبی میں موجود ہیں۔ یہاں انہوں نے یو اے اِی کے ہمراہ آرٹیفیشل انٹلیجنس شراکت داری کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید