کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر گلزار آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ بابر علی ولد اللہ وسایا زخمی ہوگیا، زخمی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے اللہ والی مسجد کے قریب اسے گولی ماری جبکہ بعد میں اس نے بتایا کہ اسے گھر کے اندر گولی لگی ہے، پولیس نے بتایا کہ زخمی کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور اسکا اپنے سالے سے کوئی جھگڑا بھی چل رہا ہے،اورنگی مسلم آباد سیکٹر C/1 میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 26سالہ سمیرا زوجہ سلیم زخمی ہوگئی، قذافی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وارسے 21سالہ فرید اللہ زخمی ہوگیا۔