• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسیشا البانیز —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسیشا البانیز —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسیشا البانیز نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسرئیل جنگ کا سلسلہ روکے اور ہونے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسیشا البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیل اور غزہ میں جنگ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

نمائندہ خصوصی فرانسیشا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل بغیر کسی دباؤ کے خاموشی سے جنگ کے بعد غزہ کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انہیں کبھی سفارت کاری اتنی ظالم اور بےرحم محسوس نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید