پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں ٹینکرز کے حصول کے لیے شہریوں کا رش لگ گیا، شہری صبح 4 بجے پانی کے ٹینکر کے حصول کےلیے قطار میں لگ جاتے ہیں۔
سی ڈی اے انکوائری آفس کے باہر فجر کے بعد پانی ٹینکرز کےلیے ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرز کی کم تعداد ہونے کے باعث محدود گھروں تک واٹر ٹینکرز پہنچ پاتے ہیں۔