ڈیوٹیز سے متعلق اقدامات نئی قومی ٹیرف پالیسی 30-2025 کے تحت ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیرف کی اوسط شرح آئندہ 5 سال میں 10.6 فیصد سے کم ہو کر 7.4 فیصد ہو جائے گی، حکومت آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نئی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال آٹو انڈسٹری کےلیے موجودہ تحفظاتی پالیسیاں بتدریج ختم کی جائیں گی، نئی آٹو پالیسی کے تحت آٹو سیکٹر میں اے سی ڈیز اور آر ڈیز مکمل ختم ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، نئے مالی سال میں 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر پابندیاں ختم ہوں گی جبکہ گاڑیوں کی درآمد کےلیے ماحولیاتی اور حفاظتی معیار کا ریگولیشن اور ٹیسٹنگ سسٹم نافذ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کےلیے دسمبر 2025 تک جامع جائزہ مکمل ہوگا، ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کے ہدف کےلیے 400 ارب روپے کی اضافی آمدن کا منصوبہ ہے۔