اسلام آباد (مہتاب حیدر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کی کوشش میں، پاکستان نے آئندہ بجٹ میں اوسط وزنی ٹیرف میں تقریباً 1 فیصد کمی لانے کے لیے پانچ سال (2025-29) کے لیے ایک قومی ٹیرف پالیسی کا تصور پیش کیا ہے۔ نئی متوقع قومی ٹیرف پالیسی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان میں گاڑیوں اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ قومی ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) برائے 2025-29 تیار کر لی گئی ہے اور اس کا نفاذ اگلے بجٹ 2025-26 سے کیا جائے گا۔ پانچ سال کی مدت یعنی 2029 تک مجموعی وزنی اوسط ٹیرف 10.6 فیصد سے کم کر کے 7.2 فیصد کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد، نئی متوقع قومی ٹیرف پالیسی کے نفاذ کے پہلے سال میں، اگلے بجٹ 2025-26 سے اوسط وزنی ٹیرف میں تقریباً 1 فیصد کمی کی جائے گی۔