کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 6 میں واقع بنگلہ سے 24 سالہ ابراہیم ولد عبد الوحید کی گولی لگی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ اور مذکورہ بنگلے پر تعینات تھا، متوفی اپنے گھر والوں سے کافی عرصے سے شادی کے لیے ضد کر رہا تھا ،منگل کو اس نے گھر والوں کو فون ملایا اور ان سے بات کرتے ہوئے اپنے پاس موجود رائفل سے گارڈ روم میں خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی۔