• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آج سے 24 مئی کے دوران سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران دن میں درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید