آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں سی سی ڈی کی کارکردگی کے حوالے سے ملتان اور ساہیوال ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ملتان اور ساہیوال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو اشتہاری مجرمان کی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور سزا یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ سی سی ڈی کے نئے مالی سال کا بجٹ تشکیل دے دیا گیا ہے اور گاڑیوں کی خریداری پائپ لائن میں ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا سی سی ڈی آر اوز کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم صادر کیا۔