• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب انکے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا، مائیک ہیسن

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ 

مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا کردار ادا کرنے کےلیے پُرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں ٹیم کی رہنمائی کر سکتا ہوں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم کامیاب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جو شائقین کے دل بھی جیت لے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف آئندہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلیے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے بڑے ناموں کو شامل نہیں کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید