• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی، نشے کے عادی اور معمر شخص کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوالحسن اصفہانی روڈ اقراء سٹی فیز ون کے فلیٹ سے دو سے تین دن پرانی 22 سالہ ورشا جعفری دختر سید رضوان جعفری کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفیہ فلیٹ میں معذور والد اور ذہنی مریض بھائی کے ساتھ رہتی تھی،لیڈی ایم ایل کے مطابق متوفیہ کے جسم پر کسی نوعیت کے بھی زخم موجود نہیں ، نیو کراچی لاسی گوٹھ قبرستان والی گلی کے قریب واقع اسپتال سے 25 سالہ نشے کے عادی عبدالرزاق ولد اللہ بخش کی لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اسپتال میں زیر علاج تھا ، گلستان جوہر بلال شاہ نورانی گوٹھ کے قریب گھر سے70سالہ رافیعال ولد شیر محمد کی لاش ملی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید