کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینئر رہنماء سینیٹر نسرین جلیل نے کراچی میں شدید قلّت آب پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور واٹر کارپوریشن کی ملی بھگت نے شہریوں کو پیاسا مار دیا ہے، آئے روز ہونے والی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے نام پر ہفتوں تک بُنیادی سہولت کے معطل رہنے میں حکومت سندھ اور واٹر کارپوریشن کی بدنیتی کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے ،شدید گرمی میں پانی جیسی اہم ضرورت کی عدم دستیابی صوبائی حکومت واٹر کارپوریشن اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے، وفاقی حکومت لاوارث شہر کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے فی الفور اپنا کردار ادا کرے۔