• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، یوم شہدائے پولیس تقاریب ،مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام

صوابی( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی میں شہدائے پولیس کا دن منایا گیا اس سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد میں ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کے درجات کے بلندی اور ملک و قوم کی سالمیت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کی ہدایت پر ضلع صوابی کے چاروں سرکلز صوابی ،ٹوپی ،رزڑ اور چھوٹا لاہور کے ڈی ایس پیز اظہار شاہ خان ،شاہ ممتاز خان ،اعجاز خان آبازئی ،پشم گل خان اور ایس ایچ اوز صاحبان نے اپنے اپنے علاقوں میں جامع مساجد میں شہدائے پولیس کے لئے نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دعا کی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر علمائے کرام نے شہداء کی ملک اور قوم کے لئے قربانیوں پر روشنی ڈالی ان تقاریب سے ڈی ایس پی اظہار شاہ خان ،شاہ ممتاز خان ،اعجاز آبازئی اور پشم گل خان اور تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے بہادر پولیس نے آزمائش کی اس گھڑی میں جانوں کی بازی لگا کر اس پاک مٹی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا اور خیبر پختون خوا پولیس اس ملک کی تحفظ اور سالمیت کے لئے ہر قسم قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور  آج ان شہیدوں کی وجہ سے اس ملک اور صوبے میں مثالی امن قائم ہوا۔
تازہ ترین