• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: آندھی اور بارش سے 221 حادثات، 12 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ روز آندھی اور بارش سے 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبے بھر میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، دیواریں اور چھتیں گرنے کے 61، آگ لگنے کے 96 جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور ٹریفک کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک پولز، سولر سسٹم، درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنے کے 40 واقعات جبکہ تیز ہواؤں کے باعث اونچائی سے گرنے کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 43 افراد کو طبی امداد دی گئی اور 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مریم نواز کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید