اوکاڑہ میں قومی شاہراہ پر ٹریلر نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔
لاش اور زخمی ہونے والی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔
سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نان فائلرز پر یومیہ 75 ہزار روپے نکلوانے پر وِد ہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔
آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کوئٹہ میں انتقال کر گئی ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سےسخت وارننگ کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان سے ہٹالیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچی جو منفرد کنٹینٹ بنا رہی تھی، اس کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا یہ ٹیسٹ کیس بننا چاہیے تاکہ کسی کی بچی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد شہزاد خان نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں، پیٹرولیم منصوعات پر روزِ اول سے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے۔
صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کا فیصلہ مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تھا
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کی نگاہیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے آئینی بنچ ججز کا روسٹر تبدیل کرکے نیا روسٹر جاری کر دیا گیا، مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہو گی۔
ایران پر 13جون سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 430 افراد شہید ہوئے ہیں۔
اجلاس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھیں، مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹو نے کی۔
جسٹس منصور کا 19 جون کے اجلاس سے پہلے کا لکھا خط سامنے آگیا، جوڈیشل کمیشن ممبران کو جسٹس منصور کا خط پہنچایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا۔