• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر شو کے موقع پر فرانسیسی وزیراعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

فرانس کے وزیراعظم فرنسوا بایرو ایئر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیراعظم فرنسوا بایرو نے گزشتہ دنوں پیرس ایئر شو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر جا کر مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو دیکھا۔

اس موقع پر وزیراعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا تیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم طیارے کے کاک پٹ میں بھی بیٹھے جہاں انہیں اس کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی تاہم طیارے سے نکلتے وقت وزیراعظم کو اندازہ ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں، بعدازاں انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید