ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی یورینیم افزودگی مکمل بند نہیں کرے گا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد یقین نہیں کہ امریکا پر اعتماد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دو ہفتے کے اندر معاہدے کے لیے اپنا عزم دکھائے، شاید امریکا نے بات چیت کو اسرائیلی حملوں کے کور کے طور پر استعمال کیا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وٹکوف اپنے وعدوں پر عمل نہ کر سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملہ سب سے بڑا جرم ہوگا لیکن وہ ایسا کر نہیں پائیں گے۔