• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: نشئی باپ کا بیٹیوں پر تشدد، ایک بچی جاں بحق، 2 زخمی

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

گوجرانوالا میں نشئی باپ نے بیٹیوں پر ڈنڈوں سے تشدد کر ڈالا جس میں ایک بیٹی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تشدد سے 7 سال کی بیٹی جاں بحق اور 2 بیٹیاں زخمی ہوئی۔

ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کر رہا تھا کہ اس دوران بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے مارنا شروع کردیا۔

واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

قومی خبریں سے مزید