کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائنل میں ٹاس کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی سے رمیز راجا نے پوچھا کہ آپ بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں اور گیند اچھا گر رہا ہے۔ شاہین جنہیں بنگلہ دیش کی سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے انہوں نے سلیکٹرز کا نام لئے بغیر کہا کہ دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے جس پر رمیز راجا قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔