• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شریعت کونسل کی ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے اقدامات کی تعریف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی کی صدارت میں اسلام آباد میں کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی دفاع و سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا گیا اور اس حوالے سے عسکری و سیاسی قیادت کے قومی موقف کی مکمل تائید کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ ملک بھر کے دینی طبقات وطن سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہر سطح پر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے خضدار بلوچستان میں معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز سانحہ قرار دیا اور بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سکیورٹی اداروں کو مکار دشمن کی خفیہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے وزیرستان میں ڈروں حملے میں معصوم بچوں کی شہادت کو بھی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے بھارتی ایجنٹ اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں لیکن ان کے خلاف کارروائیوں کے دوران اپنے ہی شہریوں اور معصوم بچوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانا دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید