• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل پاک بحریہ کے نام کر دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف استقبال کیا، انہوں نے پی ایس ایل 10 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دیکھا۔

پی ایس ایل کے فائنل کی تقریب کے دوران معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا اور سمندر کے پاسبانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، سیاسی اکابرین، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید