• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں بھاٹا چوک کوہِ نور مل کے قریب مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں چکری روڈ پر موضع رنیال، کلر سیداں روڈ، منکیالہ پل کے قریب میں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل گوجر خان میں گلیانہ روڈ سلاٹر ہاؤس کے قریب، تحصیل کہوٹہ میں 2 ، تحصیل ٹیکسلا میں 2 منڈیاں چن شاہ جلیار اور ٹنگی روڈ  قائم کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام منڈیوں میں صفائی کی سہولیات، ٹریفک کنٹرول یقینی بنانے اور منڈیوں میں جراثیم کش ادویات، اسپرے اور فائر بریگیڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

راولپنڈی کے کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ غیرقانونی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید