• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں جانور موجود


راولپنڈی کی سب سے بڑی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں خریداروں کی اس امید کے ساتھ آمد کہ جانور سستے دام مل جائے گا۔

البتہ متعدد خریدار عید سے ایک روز قبل بھی مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

عید سے ایک روز قبل منڈی جائیں گے اور سستے داموں عید قربان کے لیے جانور خرید کر لائیں گے۔

یہ کہنا تھا خریداروں کا البتہ منڈی پہنچ کر جب بیوپاریوں سے جانوروں کے ریٹ پوچھے تو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، ریٹ آخری روز بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے۔

بیوپاریوں کو جب خریداروں کا دکھ سنایا تو کہتے ہیں جانوروں کو پالنے کے خرچے کے لحاظ سے ریٹ بلکل مناسب ہیں، سالہا سال جانوروں کو پالنے پر خرچہ کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب خریداروں کا کہنا ہے کہ بیوپاری آخری دن ریٹ کم کرنے کی بجائے بڑھا رہے ہیں۔

تازہ ترین