• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی خاتون کی پُر اسرار موت، دل غائب ہونے کا انکشاف

بیتھ مارٹن — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بیتھ مارٹن — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ خاتون کی پُر اسرار موت کے بعد انکشاف ہوا اس کا دل غائب ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیتھ مارٹن نامی 28 سالہ برطانوی جو 2 بچوں کی ماں بھی ہے، ترکیہ میں چھٹیوں کے دوران غیر متوقع طور پر انتقال کر گئی۔

اس کے انتقال کے بعد جب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آئی تو اس میں انکشاف ہوا کہ اس کا دل غائب ہے، جبکہ اس کی موت نامعلوم بیماری کے باعث ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیتھ مارٹن نے طبیعت ناساز ہونے کی شکایت کی تھی، اس کے مطابق دورانِ سفر اسے فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔

استنبول میں لینڈ ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر ہی خاتون اسپتال میں داخل ہوگئی اور اگلے دن اس کی موت ہوگئی۔

ترک وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت ایک سے زائد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم انہوں نے تفصیلی رپورٹ جاری نہیں کی، ان کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی اصل وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے موت سے قبل ترکیہ میں کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید