پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے، دونوں جماعتوں نے اپنی سیاست تباہ کر دی ہے۔