• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عدالت کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) لیگل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 9 مئی کیسز میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی 2 بار تحریری اور ایک بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت12 مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے اڈیالہ جیل  پہنچی تھی، جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے تھے۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جبکہ ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید