• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نےلاہور قلندرز کوپاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کووزیر عظم نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نےپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نےتمام کھلاڑیوں، بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید