• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری جنرل فیفا نے نومنتخب صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کو ملاقات کیلئے بلا لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیڈریشن انٹرنیشنل دی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سیکریٹری نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نو منتخب صدر محسن گیلانی کو خط لکھا ہے۔

فیفا کے جنرل سیکریٹری میڈیاس گرافسٹروم نے خط کے ذریعے محسن گیلانی کو الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیفا کی پوری ٹیم آپ کےساتھ ہے، فٹبال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مدد کے لیے تیار ہیں۔

فیفا کے جنرل سیکریٹر ی نے خط کے ذریعے نو منتخب صدر پی ایف ایف کو ملاقات کے لیے فیفا ہیڈ کوارٹر مدعو کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید