کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ ہوئی، پولیس کی بھاری نفری نے قونصل خانے کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔
ٹورنٹو سے پولیس کے مطابق ایک فائر کیا گیا، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے ایک سفید گاڑی کو تیزی سے جاتے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ 4 ماہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔