کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت سفارت کاری کی ہے، اس سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر ہوا ہے، ترکیہ ، آذر بائی جان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے ہونے والے حالیہ معاشی معاہدے ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے، ان معاہدوں سے تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے امکانات ہیں جس سے ملکی دفاع میں بھی مدد ملے گی، موجودہ حکومت نے ملک کو جس انداز میں معاشی مشکلات سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔