• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتی کیس،ڈی سی او کوہاٹ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے انٹری ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کے باوجودسیکرٹری یونین کونسل بھرتی نہ کرنے پرڈی سی او کوہاٹ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز سید بلال جان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائروسیم خان کی رٹ پرجاری کئے رٹ میں موقف ا ختیار کیاگیاہے کہ درخواست گزارکاتعلق یونین کونسل نصرت خیل کوہاٹ سے ہے اوریونین کونسل سیکرٹری کی نشست مشتہرہونے پر درخواست گزارنے درخواست دی اورٹیسٹ و انٹرویومیں باقاعدہ طورپرکوالیفائی کیااس کے باوجوددرخواست گزار کو نظرانداز کرکے اس کی جگہ دوسری یونین کونسل کے امیدوار کو بھرتی کیاگیاہے لہٰذامذکورہ بھرتی کوکالعدم قرار دے کردرخواست گزارکوبھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈی سی او کوہاٹ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ۔ 
تازہ ترین