پشاور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدراورنگزیب خان مہمند نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی اور ن لیگ سےبیزار ہو چکے ہیں۔ صرف پرویز مشرف جیسے نڈر قائد ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔ اورنگزیب خان مہمند نے کہا کہ پرویز مشرف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔