• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتی وفود کی پاکستان کیخلاف چارج شیٹ ناکام رہی، شیری رحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکا سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتی وفود کی پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ناکام رہی ، دنیا میں کسی جنگ میں پانی کو ہتھیار کے طو رپر استعمال نہیں کیا گیا۔ بھارت اب خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے، بھارت نے بہتان کو خارجہ پالیسی بنا لی ہے،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آج بھی آپریشن سیندور جاری رہنے کا دعویٰ کیاجبکہ بھارتی یہ کہہ رہی ہے کہ معاہدے کے تحت سیز فائر پر عملدرآمد جاری ہے ۔سابق سفیر برائے امریکا سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارتی سفارتی وفود کی پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ناکام رہی ہے۔ ہم اپنا ایجنڈا لے کر جائیں گے ۔ ہم نے بات کرنے کے مواقع گنوائے ہیں۔ دنیا میں کسی جنگ میں پانی کو ہتھیار کے طو رپر استعمال نہیں کیا گیا۔ بھارت اب خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ٹیموں نے جا کر دیکھ لیا پاکستان میں دہشگردی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ چھ سات وفود جو بھارت کے گھوم رہے ہیں ان کی چارج شیٹ ناکام رہی ہے کولمبیا میں ششی نے وہاں کی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ٹرمپ کے حوالے سے بھی اچھے الفاظ استعمال نہیں کیے جبکہ سفارتی کاری کا پہلا اصول یہ ہوتا ہے کہ جہاں جارہے ہیں ان کی توہین نہ کریں۔ ہم اپنا ایجنڈا لے کر جائیں گے ایسا نہیں ہوگا ان کے ایجنڈا پر دفاع کرتے رہیں۔ہم یہی بتائیں گے کہ پاکستان کا پچھلا بیس سالہ ریکارڈ دیکھیں پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑ رہا ہے اور ثبوت ہمارے پاس ہیں بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید