• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر عملی اقدامات کریں گے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات بلدیاتی انتخابات، تنظیمی امور اور پارٹی کی پنجاب میں فعالیت بڑھانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے پارٹی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں، پارٹی قیادت عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں، انتظامیہ سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔

دوران ملاقات اراکین اسمبلی نے صدر مملکت سے صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر، روزگار سے متعلق عوامی شکایات کا ذکر کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید