کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور پوڈ کاسٹر شہزاد غیاث نے کہا ہے کہ جو لوگ پوچھتے تھے یہ شخص کون ہے وہ آج مجھ سے ملنے کیلئے وقت مانگتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ لاہور پہنچ کر کراچی کا احساس ہورہا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لڑکی کا فیک پروفائل بنایا اور پوسٹ تحریر کردی کہ میں ”پاکستان“ آنا چاہتی ہوں۔ پاکستان کے نامور لوگوں نے مجھے DM کیا کہ ”ہمارے گھر آپ کیلئے کھلے ہیں“۔ شو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے بھی خوب مزاح کا رنگ جمایا۔ ناظرین یہ مزیدار شو اتوار کی شب11بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔