• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا پاکستان سے کرکٹ تعلقات وسیع کرنے کا خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال کے شروع میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا پاکستان سے تعلقات میں وسعت چاہتا ہے۔ اس متعلق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہےکہ 2022 میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا، جو شاندار رہا تھا، آسٹریلیا ٹیم کا اچھا استقبال ہوا ، ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے۔ آئندہ برس کے ابتداء میں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید