• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس

کراچی(آئی این پی )کراچی میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بارزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کئے گئے جسکے بعد ان علاقوں کے عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ چیف میٹرول لوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں ،عوام پریشان نہ ہوں، ایک ہفتے تک زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، زلزلہ پیما مرکز رطابہ عروس کے مطابق لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید