سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل کی جانب سے محسن گیلانی کو پی ایف ایف کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔
صدر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن یاسر المسحل نے کہا ہے کہ محسن گیلانی کا تجربہ پاکستانی فٹبال کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
یاسر المسحل نے کہا ہے کہ محسن گیلانی کا تجربہ نا صرف پاکستان بلکہ خطے سے باہر بھی مفیدثابت ہوگا۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر کی جانب سے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔