کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے نام پر کراچی کے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے، یہ ادارہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے مختلف بہانے کررہا ہے،بجلی چوری میں ادارے کا عملہ ملوث ہے، جو لوگ بجلی چوری کررہے ان کے خلاف کاروائی کے لئے سیکیورٹی اداروں سے مدد لی جائے ، بجلی چوری میں مافیا ملوث ہے جن کے بارے میں کے الیکٹرک کے حکام کو مکمل علم ہے مگر وہ دانستہ ان کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کراچی میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے علاوہ تاجر برادری بھی متاثر ہورہی ہے۔