کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور سٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید رضا علی عابدی قائم مقام جرنل سیکرٹری شائق احمد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ اسماعیل عظیم، سید عابد برنی اور سٹی کنسٹر کٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین راحیل شہزاد، جرنل سیکریٹری معین فاروقی، راو سعید، راو ظہیر ، مقصود، ۔معین نے شرکت کی اجلاس میں کے ایم سی میں موجودہ این آئی ٹیز اور اس میں مبینہ کرپشن، ٹینڈر ڈاکومنٹس میں ٹیمپرنگ اور سسٹم کے نام میں غیر قانونی مداخلت اور جعلی ڈاکومنٹس، عدالتی کیسوں اور سیپرا کی ویب سائٹ پر ٹیمپرنگ کے حوالے سے غور کیا گیا ۔