• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہر موقع پر حمایت جاری رہے گی، جمال سانگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے ،ترک پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ہر موقع پر پاکستان کی حمایت جاری رہے گی ،سندھ اسکاؤٹس کی ریسکیو ٹیم کے ساتھ معاونت کے علاوہ سندھ میں تعلیمی و طبی شعبہ میں تعاون جاری رہے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل آفس کراچی میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ذوالفقار حاکم علی بھی موجود تھے ۔ سندھ اسکاؤٹس کے سیکریٹری اختر میر نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے تعاون سے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے 25اسکاؤٹس کو عالمی معیار کی ریسکیو ٹریننگ دینے پر ترک حکومت ،قونصل جنرل کراچی ،ٹیکا کے خلیل ابراہیم بصران،ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ کاشکریہ ادا کیا، جس پر قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کی تشکیل اور تربیت کا عمل جاری رہے گا ۔
ملک بھر سے سے مزید