لبنانی حکومت نے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملوں اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے روز لبنان میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں میں بمباری کی گئی۔
یاد رہے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان 6 ماہ قبل جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔
تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ اس نے یہ حملے مبینہ طور پر ڈرون سازی کےلیے استعمال ہونے والی عمارتوں پر حملے کیے ہیں۔
لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے ان حملوں کو لبنان کی سالمیت، معیشت اور استحکام کےلیے خطرہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ سیاحت اور عید کے دنوں ان حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔
لبنان کے صدر جوزف اون نے ان حملوں کو بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے عید مقدس کے تہوارکے دن کیے گئے۔