• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جنگی طیاروں کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بمباری سے قبل تین مرتبہ وارننگ اسٹرائیکس بھی کیے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن کے الحدث علاقے کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کےلیے خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بیشتر رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے علاقوں پر راکٹوں کا حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھی، لبنانی حکومت جنگ بندی معاہدے کی شقوں کی پابندی کی ذمہ دار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید