• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینڈر ٹیسٹ کا خوف، باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کےلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔

اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں۔

ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔

ورلڈ باکسنگ کو جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ  ایمان خلیف کا نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔

یاد رہے کہ الجزائر کی ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن ایونٹ کے دوران وہ صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں شرکت کےلیے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید