لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی عمر 45 اور 22 سال تھی، مقتول شمشاد کے بھائی احسن نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مدقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔