• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے مخالفین کو مسلح کیا، نیتن یاہو نے اعتراف کرلیا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو —فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو —فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایک خاص گروہ کو حماس کے خلاف مسلح کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ وزیرِاعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر غزہ کے جنوب میں ایک مخصوص گروہ کو ہتھیار تقسیم کیے تھے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے اس عمل پر اسرائیل کے مختلف سیاست دانوں کی طرف سے تنقید کی جارہی ہے۔ تنقید کرنے والوں نے کہا کہ اس طرح تو اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اسرائیلی حزب اختلاف کے سیاستدان ایویگڈور لائبر مین نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے یک طرفہ منظوری دی جس سے ابو شباب نامی گروپ کو مسلح کیا گیا ہے۔

لائبر مین نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے مجرموں اور راہزنوں کے ایک گروہ کو مسلح کیا ہے۔

جس پر جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس میں کیا حرج ہے، اس سے ہمارے فوجیوں کی جانیں بچ جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید